میلسی قتل کیس‘ مجرم کو عمر قید‘ 3لاکھ جرمانے کی سزا‘ 1ملزم بری
میلسی(تحصیل رپورٹر)ماڈل کورٹ میلسی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جہانگیر اشرف نے جرم ثابت ہونے پر قتل کیس کے ایک ملزم کو عمر قید اور 3لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ دوسرے ملزم کو ناکافی شواہد کی بنا پر بری کردیا استغاثہ کے مطابق چک نمبر 112 ڈبلیو بی کا ایک نوجوان نزاکت علی بنک سے پچاس ہزار کی رقم لے کر موٹر سائکل پر سوار ہو کر گھر کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں یوسف اور عباس نے اسلحہ کے زور پر اس سے موٹر سائکل اور نقدی چھین لی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)
اندھا دھند فائرنگ کر کے نزاکت علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس تھانہ مترو نے مقتول کے چچا ریاست علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے چالان عدالت پیش کیا فاضل نے بعد سماعت مقدمہ جرم ثابت ہونے پر یوسف کو عمر قید اور تین لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ ملزم عباس کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔
جرمانہ