سخی سرور‘ گورنمنٹ بوائز‘ گرلز سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائیگا‘ احمد علی دریشک

  سخی سرور‘ گورنمنٹ بوائز‘ گرلز سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائیگا‘ احمد علی ...

  

سخی سرور (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چیف آف دریشک چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے سخی سرور کا دورہ کرتے ہوئے ملک غوث بخش گروپ کے سربراہ سابق چیئرمین سخی سرور چیف کھلنگ ملک ارشاد حسین سے انکے ڈیرے پر ملاقات کرتے ہوئے علاقے کے مسائل سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا. سابق چیئرمین(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

سخی سرور چیف کھلنگ ملک ارشاد حسین نے چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کو سخی سرور میں ریسکیو کے قیام سکولوں کی اپ گریڈیشن صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل بارے میں تفصیل آگاہ کیا. ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے سابق چیئرمین سخی سرور ملک ارشاد حسین کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی کہ انکی سخی سرور پر مکمل توجہ ہے چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بہت جلد سخی سرور کا دورہ کرتے ہوئے دربار سخی سرور پر حاضری دیں گے. بہت جلد سخی سرور میں ریسکیو 1122 کا قیام عمل میں لایا جائے گا. گورٹمنٹ بوائز گرلز اسکولوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی. اور صفائی ستھرائی کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کو کہے دیا ہے سابق چیئرمین سخی سرور ملک ارشاد حسین کی طرف سے جو مسائل بتائے گے وہ حل کریں گے. عوامی کی توقعات پر پورا اتریں گے. اس موقع پر صدر پریس حاجی نذر حسین چئیرمین پریس کلب ڈاکٹر امان اللہ سپیشل سیکرٹری الطاف حسین کھوسہ ریاض لغاری حبیب دریشک سمیت دیگر افراد موجود تھے.

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -