تبدیلی کہاں گئی‘ عمران حکومت ہر شعبہ میں ”وائٹ واش“ دوست محمد کھوسہ

  تبدیلی کہاں گئی‘ عمران حکومت ہر شعبہ میں ”وائٹ واش“ دوست محمد کھوسہ

  

دراہمہ(نامہ نگار) حاجی واحد بخش خان سہرانی اور ان کے عزیز و اقارب اور پورا خاندان دریشک گروپ کو چھوڑ کر کھوسہ گروپ میں شمولیت کر کے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔ تبدیلی کے دعوے کرنے والے عوام کو اپنی شکلیں تک نہیں دکھا سکتے۔ ان کا انجام عبرت ناک ہو گا عمران خان نیازی اور ان کی پوری ٹیم مکمل طور پر ناکام اور فیل وہ (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

چکی ہے انہوں نے عوام کے ساتھ جتنا زیادتی اور ناانصافی کی ہے عوام ان کو معاف نہیں کریں گے ہم جس دوست کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ان کے ساتھ مکمل وفاداری نبھائیں گے ان شاء اللہ میں آپ کے ہر دکھ سکھ میں آپ کے ساتھ ہوں گا۔ میں سہرانی سبرادری اور دوستوں کا شکر گزار ہوں میں حاجی واحد بخش اور ان کے خاندان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے گروپ میں شامل ہو کر مجھے جو عزت بخشی ہے اس میں انہوں نے اپنی وفاداری کا حق ادا کیا۔ آخر میں سردار دوست محمد خان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کا یہاں آنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر ماسٹر محمد بخش سہرانی، حاجی سلیمان خان سہرانی، محمد رفیق سہرانی، محمد یوسف سہرانی، حاجی خدا بخش سہرانی، حاجی محمد اصغر چنگوانی، وڈیرا غلام شبیر صدقانی، شمل خان چانڈیہ، حاجی طالب حسین چانڈیہ، حاجی اللہ بخش چانڈیہ، اللہ وسایا سہرانی اور سردار دوست محمد کھوسہ کے ساتھ آنے والے مہمانوں میں سابق چیئرمین حاجی خدا بخش کھوسہ، شہباز خان سہرانی، بہران خان بزدار، بابر خان سہرانی، یاسر خان کھوسہ، ثناء اللہ کھوسہ، سلطان خان کھوسہ، حاجی عبدالغفور لغاری، حاجی محمد رمضان لغاری کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

دوست محمد کھوسہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -