پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس‘ ضلع کچہری میں تقریب جیالوں‘ رہنماؤں وکلاء کی شرکت‘ آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے دعائیں

  پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس‘ ضلع کچہری میں تقریب جیالوں‘ رہنماؤں وکلاء کی ...

  

ملتان ( خبر نگار خصو صی)پاکستان پیپلزپارٹی 52 سال گزرنے کے بعد آج بھی مزدور کسان طلبہ غرض ہر طبقہ فکر کی نمائیندہ جماعت (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

ہے اور عوام کے دلوں کی دھڑکن اور عوام کی مقبول ترین جماعت ھے جبکہ پیپلزپارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مدبرانہ و دلیرانہ قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ قدم با قدم عوامی فلاح و بہبود کیلئے و پاکستان کی ترقی کیلئے جدوجہد کو جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان ناظم خان ایڈووکیٹ, ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، میزبان ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی امین ساجد، صدر پیپلز یوتھ جنوبی پنجاب سید عارف شاہ، سابق جسٹس ناصر حیدری، سیکرٹری انفارمیشن پی ایل ایف جنوبی پنجاب رانا جاوید اختر، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رئیس الدین قریشی، ملتان سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران، اشتیاق شاہ ایڈووکیٹ، نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، بابر سوئیکارنو ایڈوکیٹ، عاصم پرویز ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس کے ہفتہ وار تقریبات کے سلسلہ میں پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق صدر کلرکس بار ایسویسی ایشن حاجی امین ساجد کی طرف سے ضلع کچہری میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکی صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان ناظم خان ایڈووکیٹ نے کی اور چیف گیسٹ سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم تھے جبکہ تقریب میں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا اور آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی تقریب میں طارق محمود جٹ فرام لاہور، اقبال ہانس، شمشاد سیال، حاجی آصف، احسن منور، ملک سنی بچہ، ملک ضیاء۔ کاشف شاہ، تاج سندھو، شاہد جوئیہ، شریف انصاری، سجاد کھوکھر، عمر حیات قریشی، عبدالشکور صدیقی، علی اسلم تھہیم، ملک طاھر وینس، چویدری طارق، ملک طاہر وینس، شہباز بلوچ، وارث چوغطہ، ملک غضنفر، طفیل قریشی، عامر جعفری، نواز سمیجہ، جام بلال، عدیل لیاقت شیخ، عدنان حیدری، رمضان خاور، علی لکی ایڈووکیٹ، رانا مشتاق، طارق جلیل ایڈووکیٹ، طاھر حصاروی، شوکت تھہیم ایڈووکیٹ سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -