حکومت خصوصی افراد کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ سمیع اللہ چودھری 

حکومت خصوصی افراد کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ سمیع اللہ چودھری 

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام دوست پالیسی پر گامزن ہے۔ پنجاب بھر کے 69,445 خصوصی افراد کے خاندانوں کو سالانہ 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کی سہولت کے لئے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام ادارہ نشیمن میں عالمی دن برائے (بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

خصوصی افراد کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور ان افراد کی معاونت کے لئے معاشرے کے تمام افراد کو قدم بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد فنی تعلیم حاصل کر کے باعزت روزگار کما رہے ہیں۔ اس موقع پر ادارہ نشیمن سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں مجموعی طور پر چار لاکھ روپے وظائف کے چیک تقسیم کئے۔ تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا جاوید محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر مسز سحر صدیقہ، انچارج نشیمن محمد عزیر سوشل ویلفیئر افسران اور نشیمن کے طلبا و طالبات شریک تھے۔

سمیع اللہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -