نابینا افراد کی بہتری کیلئے ہمارا ادارہ بھرپور تعاون کرے گا‘ میاں احسن رشید 

نابینا افراد کی بہتری کیلئے ہمارا ادارہ بھرپور تعاون کرے گا‘ میاں احسن ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)حفیظ گھی اینڈ جنرل ملزاور وزواش کے چیف ایگزیکٹو میاں احسن رشید نے کہا ہے کہ نابینا افرادمختلف صلاحیتوں کے حامل ہیں انکو کارآمد بنانا ہمارا فرض ہے اگر ہم لوگ ان سے تعاون کریں ا ور انکی حوصلہ افزائی کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ بینا افراد کے شانہ بشانہ کام نہ کریں ہمارا ادارہ انکے ساتھ بھرپور تعاون کرتا اور انشا اللہ کرتا رہیگا ان خیالات کا اظہارانہوں نے حفیظ گھی(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

 اینڈ جنرل ملزاور وزواش کے اشتراک سے ہونے والی تقریب معذوروں کا عالمی دن اور محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس کے40ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس ادارے کے نابینا طلبا وطالبات کو مختلف فنون میں تربیت دے کر اپنا شانہ بشانہ کھڑا کریں گے تاکہ یہ اس ادارہ اور ملک وقوم کا نام روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد قائم خان کرمانی نے جوپودا 40سال پہلے لگایا تھا آج وہ تناور درخت بن چکا ہے اور علم کی روشنی پھیلا رہاہے۔ محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر کے طلباوطالبات تعلیمی میدان ہو، میوزک،کھیل کے میدان ہوں یا تقاریر کے مقابلے یہ بچے ہرجگہ اول نمبر حاصل کرتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن مہر شوکت حسین نے کہاکہ محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر نے بہت سارے نابینا افراد کو بھکاری بننے سے بچایا ہے۔ آج یہاں سے فارغ التحصیل طلبا وطالبات باعزت روزگار کماکر اپنے خاندان کی کفالت کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائم خان کرمانی اور سعدیہ کرمانی اس نیک کام کو جاری رکھیں کیونکہ انہی کی وجہ سے سینکڑوں نابینا زیور علم وہنر سے آراستہ ہوکر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ پنجاب کا شاندار اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم احمد اور ڈی۔او سپورٹس جمیل کامران نے کہا کہ محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر کے نابینا کھلاڑیوں کی بھرپورحوصلہ افزائی کی جائے گی اور  نابینا کھلاڑیوں کے لیے بیرون ملک کھیلوں میں شرکت کے لیے بھی بھیجا جائیگا۔ اس موقع پر بانی ادارہ محمد قائم خان کرمانی نے کہا کہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبا آج پورے پاکستان میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا نابینا افراد کو کوٹہ کے مطابق روزگار فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں۔ اس موقع پر انہوں نے میاں احسن رشید کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ ہر موقع پر ادارہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ڈائریکٹر ادارہ ہذا سعدیہ کرمانی نے کہا کہ یہاں پر بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور یہاں کے طلبا پاکستان کے کسی بھی بڑے تعلیمی ادارہ سے کم نہیں۔ انہوں نے میاں احسن رشید اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جو نابینا افراد کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔تقریب سے ڈاکٹر کلیم، عمران اعظمی، محمد اظہر، جنید خان، عمران خان، حنا طیبہ، جاوید دانش، محمد نصرُاللہ، وسیم سجاد، عبدالمہیمن، توفیق بٹ، نصرت بانو وطلبا وطالبات نے شرکت کی۔ آخر میں 30پاؤنڈ کا سالگرہ کیک کاٹا۔؛

احسن رشید 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -