ناگ شاہ کے قریب، خاتون آشنا اور 10ماہ کی بیٹی سمیت قتل، شوہرگرفتار،تحقیقات شروع

  ناگ شاہ کے قریب، خاتون آشنا اور 10ماہ کی بیٹی سمیت قتل، شوہرگرفتار،تحقیقات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار) تھانہ مظفر آباد کے علاقے  اڈہ مہے والا میں غیرت کے نام پر قتل کی لرزہ خیز واردات۔ شوہر نے بیٹی بیوی اور اسکے آشنا کو کلہا ڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔ مگر پو لیس نے ملزم یسین کو چند گھنٹوں میں گر فتار کر لیا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔سی پی او سمیت دیگر اعلی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع ہوگئی۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

 ہوا ہے کہ تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں اڈا مہے روڈ  کے قریب کے رہائش پذیر   غلام یسین (شوہر) کو شک تھا کہ اسکی بیوی شمشاد کا مرتضی کے ساتھ تعلقات ہیں۔۔جس پر اس نے گزشتہ روز غیرت کے نام پر اپنی بیوی شمشاد۔اشنا مرتضی اور 10 ماہ کی بیٹی کرن کو کلہا ڑیوں کے سے وار کرکے قتل کردیا۔اور اپنے بیٹے کو ساتھ لیکر موقع سے فرار ہوگیا۔شور شرابہ پر اہل علاقہ کے لوگ جمع ہوگئے۔علاقے میں خوف وہراس کی فضا رہی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔اور ساتھ ہی سی پی او ملتان محمد زبیر دریشک۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ربنواز تلہ سمیت دیگر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔جہنوں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔اور وہاں سے شواہد اکٹھے کیئے۔جبکہ مقامی پولیس نے  تینوں لاشوں کو تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیئے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین شاہ جمال کے رہائشی تھے اور ایک ہی بھٹہ پر کام کرتے تھے.وقوعہ کے چند ہی گھنٹوں بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے کہا ہے کہ تھانہ مظفر آباد کی حدود میں بیوی بیٹی اور  آشنا کے تہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم غلام یسین کو گرفتار کرنا پولیس کی اہم کامیابی ہے۔ضلع بھر میں جرائم کے خلاف بھر پور جنگ کی جارہی ہے۔ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر انکے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تلہ۔ ڈی ایس پی مظفر آباد حیدر حسین،ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد موجود تھے۔سی پی او بتایا کہ ملزم نے مقتولین غلام مرتضی۔ شمشاد عرف شادو مائی بعمر 22 سال اور کرن بعمر 10 ماہ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا۔ ملزم غلام یٰسین کو غلام مرتضیٰ پر شبہ تھا کہ ملزم کی بیوی مسماۃ شمشاد عرف شادو کے ساتھ تعلقات ہیں۔  وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے خصوصی ٹیم نے چند گھنٹوں کے اندر تہرے قتل کے ملزم غلام یٰسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے کلہاڑی آلہ قتل برآمد کر لیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔سی پی او ملتان نے کاروائی میں شامل پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکٹ کا اعلان کیا ہے
قتل