سپورٹس گراؤنڈ کی دیکھ بھال اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے‘ چودھری مسعود احمد

  سپورٹس گراؤنڈ کی دیکھ بھال اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہمی کیلئے ہر ممکن ...

  

لیاقت پور (نامہ نگار)تعمیروطن گروپ کے سربراہ وتحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری مسعوداحمد نے کہا ہے کہ کھیل کے میدانوں کی دیکھ بھال اورنگرانی کے عمل میں کوئی کوتاہی نہیں برتی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

جاے گی،حلقہ انتخاب میں کھیل کے گراونڈ اور کھلاڑیوں کوسپورٹس کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاے جائیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق ایم پی اے چوہدری محموداحمد اور سپورٹس حکام کے ہمراہ زیر تعمیراسٹیڈیم کے جاری ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے دواران گفتگوکرتے ہوے کیا،انہوں نے تعمیراتی کمپنی کے نمائندہ وٹھیکدار کو ہدائت کہ اسٹیڈیم کے جاری منصوبہ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نا کیا جاے اور کام بروقت مکمل کیا جاے،اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر شاہد حمید چوہدری سابق چیئرمین ارشادامین گجر،وقاص احمد چیمہ،بہادرشیر بھولا،صغیر احمد ہیرا،چوہدری محمدرمضان ا،ودیگرموجودتھے۔

مسعود احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -