ٹیکسوں کی بھر مار سے غریب لوگ بے حال ملکی صورتحال ابتر ہوگئی‘ حاجی ارشد جاوید
خان پور (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی محمد ارشد جاوید نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری تحفے میں دی ہے اپنی (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)
رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں و عمائدین علاقہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ عام آدمی غربت کی لکیر سے بھی نیچے سسک سسک کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں آئے روز کے نت نئے اور ظالمانہ ٹیکسز کے باعث عوام عوام بے حال ہو چکی ہے مزدوری پر جانے والے مزدور کو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے سے زیادہ اس بات کی فکر ہوتی ہے کہ اس مہینے بجلی اور گیس کا بل بھرنے کے لیے کتنا قرض اٹھانا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ریاست ماں ہوتی ہے مگر لگتا ہے کہ اس بار سوتیلی ماں عوام پر مسلط کر دی گئی ہے مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائی ہوئی عوام آج بھی مسلم لیگ ن کے سنہرے دور کو یاد کرتی ہے اور روتی ہے ان شاء اللہ العزیز وہ وقت دور نہیں جب ایک بار پھر مسلم لیگ ن کا سنہرا دور حکومت آئے گا اور ترقی کا پہیہ جہاں پر رکا تھا وہیں سے دوبارہ چلے گا آنے والے الیکشن میں موجودہ حکمرانوں کو ان کی ظالمانہ پالیسیوں کے باعث عوامی عدالت میں جواب دہ ہونا پڑے گا اس موقع پر حاجی محمد مراد خان رند، شیخ وقار الدین، اقبال صادق بلوچ، چوہدری بلال ارشد، محمد ارشد رحمانی و دیگر بھی موجود تھے۔
حاجی ارشد