قتل مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

قتل مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  

ملتان ( خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس مجاہد مستقیم نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم اللہ بخش دستی کی درخواست ضمانت (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

مسترد کرتے ہوئے سیشن عدالت مظفرگڑھ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم اللہ بخش دستی نے کونسل باصر خان سکھانی کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مقدمہ کی دوبارہ ہونیوالی انکواری میں ڈی پی او مظفرگڑھ نے اسے بے گناہ قرار دیا تھا کیونکہ اسکی موقع سے عدم حاضری ثابت ہوگئی تھی جبکہ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے مدعی کے والد پیر بخش کو ڈائریکٹ فائر مارا اور پولیس نے پستول برآمد کر لیا ہے اور ملزم کو گناہگار قرار دیا۔ فاضل عدالت نے ملزم کے وکیل کے دلائل سے اتفاق نہیں کیا اور درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

ضمانت مسترد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -