ایوان تجارت وصنعت ملتان میں ایس ایم ای سیکٹر کیلئے 1روزہ تربیتی پروگرام پیداوار میں اضافے کیلئے مینجمنٹ اہمیت کی حامل‘ میاں راشد اقبال

  ایوان تجارت وصنعت ملتان میں ایس ایم ای سیکٹر کیلئے 1روزہ تربیتی پروگرام ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ایوان تجارت وصنعت ملتان میں،نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ کمپنی کے اشتراک سے ایس ایم ای سیکٹر کے لیے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

ایک روزہ تربیتی پروگرام پروڈکشن اینڈ اپریشنز منیجمنٹ منعقد ہوا جس میں ٹرینر اعجاز یوسف نے شرکاء کو بزریعہ ملٹی میڈیا پروڈکشن بڑھانے کے لیے اجزاء پر روشنی ڈالی تربیتی سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے سینیئر نائب صدر میاں راشد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصنوعات کی تیاری اور ان کی پیداوار میں اضافہ کے لیے منیجمنٹ اہمیت کی حامل ہے آج کا تربیتی پروگرام شرکاء کے لیے مفید ثابت ہو گا اور انکی پیداواری مصنوعات کو کم وقت اور میٹریل میں زیادہ سے زیادہ بنانے میں مدد گار ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ ملتان ایوان خطہ کا بڑا اور اہم ادارہ ہونے کے ناطے اپنی زمہ داریاں بااحسن ادا کررہا ہے اور ملکی و غیر ملکی سطح پر ہونے والی تجارتی وصنعتی سرگرمیوں سے ممبران کو باخبر رکھتا ہے اور اسی طرح کی ٹریننگ ورکشاپس اور سیمینارز کے زریعے آگاہ کرتا رہتا ہے تربیتی پروگرام میں نمائندہ ٹی یو ایس ڈی ای سی محمد عدنان ممبران ایوان شیخ فہیم ستار،عبدالرحمن قریشی،اورنگزیب عالمگیر،خواجہ منظور قادر، انور سلیم کین،محمد شفیق سمیت مختلف ایس ایم ایز نمائندگان نے شرکت کی

میاں راشد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -