ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی وزیراعلیٰ سے ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

    ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی وزیراعلیٰ سے ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

  

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اہم ملاقات کی جس میں ڈیرہ غازی خان کے تمام مسائل اور معاملات پر بات ہوئی وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ایشین ڈویلپمنٹ فنڈ کے تعاون سے ڈی جی خان کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے 30ارب کا منصوبہ تیار ہو چکا ہے جو عنقریب (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

شروع کر دیا جائے پل ڈاٹ کی توسیع، پبلک واش رومز، خواتین کے لیے علیحدہ پارک، خواتین کلب کی بحالی، کلین اینڈ گرین ڈی جی خان کے لیے کام اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم پر کام، سفاری پارک کا قیام، انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر ڈیرہ غازی خان میں تمام پراجیکٹ شروع ہونیوالے ہیں صحت کے حوالے سے کارڈیالوجی ہسپتال، زچہ بچہ ہسپتال، اسی مالی سال میں شروع ہو جائیں گے ملاقات میں ڈاکٹر شاہنہ نجیب کھوسہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قوم کی کردار سازی کے حوالے سے مکمل اتفاق پایا گیا اس سلسلہ میں سی ایم پنجاب نے ڈاکٹر شاہینہ کو خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا۔ عنقریب پورے پنجاب میں حکومتی سر پرستی میں کردار سازی کے پروگرام شروع کیے جائیں وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر شاہینہ کی درخواست پر ڈی جی خان گرلز گائیڈ لاہور وزٹ کی منظوری بھی دی۔ احساس پروگرام اور کامیاب نوجوان پروگرام میں ڈیرہ غازی خان کو بھر پور نمائندگی دینے کا وعدہ بھی کیا۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -