وہاڑی: سکول ٹیچر کا دوسری جماعت کے طالبعلم پر تشدد‘ حالت نازک

  وہاڑی: سکول ٹیچر کا دوسری جماعت کے طالبعلم پر تشدد‘ حالت نازک

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ نو ڈبلیو بی پرانا لاری اڈا کے رہائشی غریب سبزی فروش رحمت علی نے روتے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میرا نو سالہ بیٹا ریحان علی قریبی گورنمنٹ پرائمری سکول غربی میں دوسری جماعت میں زیر تعلیم ہے بیس روز قبل ریحان علی بغیر اجازت واش روم چلا گیا جب واپس کلاس میں آیا تو اس کی ٹیچر سعدیہ ایمن نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے میرے بیٹے کا سر بڑا ہونے لگا اور آنکھیں بند ہونے لگی جب ڈاکٹروں کو چیک کروایا تو ڈاکٹر نے کہا کہ اس کے دماغ کی شریان پھٹ گئی ہے جس پر ہمارے بیٹے کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا اب گزشتہ بیس روز سے زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ہے اسکو نظر آنا بند ہو گیا ہے اور ڈاکٹروں نے بھی جواب دے دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹیچر نے میرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر سراسر ظلم کیا ہے لہذا میری وزیراعلی پنجاب صوبائی وزیر تعلیم سیکرٹری تعلیم سکولز سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کریں۔

حالت نازک

خان پور (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک 130 ون ایل میں ٹیچر کے دوسری کلاس کے طالب علم پر مبینہ تشدد کے باعث(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

طالب علم کا بازو ٹوٹ گیا، زخمی طالب علم کو نزدیکی ہسپتال میں طبی امداد مہیا کی گئی تشدد کا یہ واقعی خان پور کے نواحی علاقہ چک 130 ون ایل میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں پیش آیا زخمی ہونے والے طالب علم عبداللہ کے ورثاء کے مطابق ٹیچر نائلہ نے کلاس میں شور کرنے کی سزا کے طور پر دوسری کلاس کے طالب علم پر مبینہ تشدد کیا جس سے معصوم طالب علم کا ایک بازو ٹوٹ گیا، زخمی بچے کو دیہی مرکز صحت باغو بہار میں طبی امداد مہیا کی گئی جبکہ ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کے اس واقعہ کا نوٹس لے کر ذمہ دار ٹیچر کے خلاف کاروائی کی جائے بعد ازاں تھانہ اسلام گڑھ پولیس نے زخمی ہونے والے بچے کے والد محمد اشفاق کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 281/19 بجرم 328A درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -