تمام روٹوں پر ایل ٹی سی کی بس سروس بند، مسافر وں کی پریشانیوں میں اضافہ

    تمام روٹوں پر ایل ٹی سی کی بس سروس بند، مسافر وں کی پریشانیوں میں اضافہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)  لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسوں کے تمام روٹس بند کر دئیے گئے ہیں۔ شہر کے مجموعی طور پر بسوں کے 19 روٹس بند کیے گئے ہیں۔یاد رہے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے بسوں کے 2 روٹس فعال تھے، جس میں جناح ٹرمینل سے جلو موڑ 22 نمبر روٹ، ویلنشیا ٹاؤن تا ریلوے سٹیشن 10 نمبر روٹ فعال تھا، اس سے قبل لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے شہر کے 17 روٹس بند کیے گئے تھے، 2012 میں ایل ٹی سی کے پاس 19 روٹس پر 400 بسیں تھیں، 2019 میں بسیں بڑھانے کے بجائے تمام ناکارہ روٹس بند کردئیے گئے جس سے شہر میں سفر کرنے والے مسافروں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ایل ٹی سی کا 2012 میں البراک کمپنی سے 5 سالہ معاہدہ ہوا، البراک کمپنی کی کل 172 بسیں تھیں، 228 بسیں مختلف آپریٹیرز کی تھیں، ایل ٹی سی کا البراک کمپنی سے دوبارہ 3 سالہ معاہدہ ہوا۔ ایل ٹی سی معاہدے کے ختم ہونے سے پہلے کسی دوسری کمپنی سے نیا معاہدہ نہ کرسکی۔آپریشن مینجر ایل ٹی سی کا کہنا ہے کہ 2 نئے روٹس پر بس سروس بند ہونے پر مزدا سروس شروع کر دی ہے، 22 نمبر روٹ پر 20 مزدے آپریشنل ہیں، 10 نمبر روٹ پر 30 مزدے آپریشنل ہیں جبکہ باقی تمام روٹس پر سروس بحال کرنے کیلئے لائحہ عمل بھی  بنا رہے ہیں تاکہ سفری سہولیات مزید بہتر ہو سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -