سمیر احمد سید نے ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھا ل لیا

  سمیر احمد سید نے ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھا ل لیا

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل سمیراحمد سید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران سے ملاقات کی۔وائس چیئرمین نے ڈائریکٹر جنرل کو خوش آمدید کہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ ایل ڈی اے کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق لاہور کی ترقی اور عوام کی خدمت کا مزید فعال ادارہ بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ شہری لاہور میں مثبت اورحقیقی تبدیلی محسوس کر سکیں۔  قبل ازیں ایل ڈی اے آفس پہنچنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹرز جنرل فارقلیط میر‘کنور اعجاز خلیق رزاقی‘عثمان غنی‘ رانا ٹکا خان نے استقبال کیا۔

 ‘ڈائریکٹرڈی جی ہیڈ کوارٹرز احمرسہیل کیفی اور دیگر افسران نے سمیراحمد سید سے ملاقات کی اور انہیں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی۔ان افسران نے ڈائریکٹر جنرل کو ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کے فرائض‘ذمہ داریوں اور طریق کار کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ایل ڈی اے آفس میں آنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سمیر احمدسیدنے کہا کہ حکومت پاکستان کے ویژن کے تحت ایل ڈی اے کی سروس ڈیلیوری بہتر بنانے اور شہریوں کے مسائل کم سے کم وقت میں حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ زیر تکمیل منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے گا اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی نئے ترقیاتی منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔جائز کاموں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت کی پالیسیوں کے مطابق شہریوں کو ریلیف دینے اور نظام کو سہل بنانے کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران ایک ٹیم کے طور پر کام کریں اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے محنت اور جانفشانی کو اپنا شعار بنائیں۔ ٭٭٭٭٭

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -