مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے عوام مایوس ہیں،بلال سلیم قادری

مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے عوام مایوس ہیں،بلال سلیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے سر براہ محمد بلا ل سلیم قادری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر فیصلہ کن اعلان کی ضرور ت ہے،بھار تی سرکارکے کر فیو کو ایک سو بیس سے زائدایام گزرگئے مگر کشمیر پھر بھی لہو لہو ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عملی اقدامات نہ ہو نے سے عوام میں بے چینی اور ما یو سی پا ئی جا تی ہے،کشمیر میں انسا نی نسل کشی اور خو ن ر یز ی میں عالمی باطل قو تو ں کی بھار ت کو خامو ش حما یت حا صل ہے۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے سنی تحریک پنجا ب کے صدر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری سے گفتگو کر تے ہوئے کیا 

۔محمد بلا ل سلیم قادری نے مزید کہاکہ ایک سو بیس ایام گزرجانے کے باوجو د کشمیر یو ں کا اپنے حق آزادی کیلئے جدو جہد جار ی رکھنا اور مسلسل ظلم و ستم اورخون ریزی کا سامنا کر نا ان کے بلند حو صلے اور مستحکم عزم کی علامت ہے،انہو ں نے کہاکہ دنیا بھر میں انسانی حقو ق کی با ت کرنے والی تنظیمیں اور جماعتیں کشمیر میں انسا نی حقو ق کی پا ما لی اور انسا نیت سوزانسا نی تو ہین اور ذلات پر آواز کیو ں بلند نہیں کر تی،عالم کفر مسلمانو ں کو ترسانے اور ان کے زخمو ں پر نمک پا شی کو انسا نیت کی معراج اور اپنے احدا ف کی کامیا بی سمجھتا ہے،انہو ں نے کہاکہ عا لمی ضمیر مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں مردہ اور بے حس ہو چکا ہے