پنجاب میڈیکل ٹیچرز ایسویس ایشن طبی نظام تعلیم کو فعال بنائیگی: پروفیسر ڈاکٹر امجد

پنجاب میڈیکل ٹیچرز ایسویس ایشن طبی نظام تعلیم کو فعال بنائیگی: پروفیسر ...

  

لاہور(جاویداقبال) پنجاب میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا،حلف برداری کی پروقار تقریب سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی سروسز کے پرنسپل پروفیسر محمود ایاز اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر محمود شوکت تھے جبکہ کامیاب ہونے والی باڈی سے  ان کے عہدوں کا حلف کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر خواجہ صادق حسین نے لیا۔ واضح رہے کہ پانچ سال کے بعد میڈیکل ٹیچرز کی یہ تنظیم وجود میں آئی ہے جس کے سالانہ انتخابات جند روز قبل مکمل ہوئے جس میں الیکشن کمیشن کے فرائض پروفیسر ساجد نثار نے انجام دیے، سمز کے شعبہ ای این ٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد  2 سال کے لئے ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر عمران  جنرل سیکرٹری، پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر وارث فاروقی سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر تحریم نائب صدر، پروفیسر ڈاکٹر انتظار، پروفیسر ڈاکٹر شعیب، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور یورو لوجسٹ بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے اسی طرح سیکرٹری اطلاعات کے لیے پروفیسر ڈاکٹر عدنان اسلم منتخب ہوئے 7 رکنی ایگزیکٹوباڈی الگ سے منتخب کی گئی۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر علی رضا ہاشمی، ڈاکٹر اسد شاہ،سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا، ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر تنویر زبیری سمیت فیکلٹی کے ممبران کی اکثریت نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر امجد نے کہا کہ میڈیکل ٹیچرز ایسوایشن گھیراؤ جلاو دھرنے اور سٹرکوں پر ماتم پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی ایسا کرے گی اور نہ ہی یہ تنظیم کوئی ٹریڈ یونین ہے یہ تنظیم طبی نظام تعلیم کو مزید فعال بنانے کے لیے کام کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -