پنجاب حکومت کی 15 ماہ کی کارکردگی پرمسلم لیگ (ن) کی تنقید،رپورٹ جاری

  پنجاب حکومت کی 15 ماہ کی کارکردگی پرمسلم لیگ (ن) کی تنقید،رپورٹ جاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) نے پنجاب حکومت کی پندرہ ماہ کی کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی۔پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری اور عظمیٰ بخاری نے جاری کی۔پندرہ ماہ کے دوران پنجاب حکومت وزیر اطلاعات،آئی جی اورچیف سیکرٹری کی تبدیلیوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔پندرہ ماہ بعد بھی ایجوکیشن، صحت، پولیس اور ٹیکس ریفامز تیار نہیں ہو سکیں۔پنجاب میں مسلسل میرٹ اور انصاف کا قتل ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پنجاب کے سینئر نائب صدر شیخ آفتاب بھی موجود تھے۔سردار اویس لغاری نے مزید کہا پنجاب کی عوام کو گمراہ کیاجارہاہے بیڈ گورننس کی وجہ سے صوبے کا پندرہ مہینے سے بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے۔پکیاں سڑکاں سوکھی پینڈے جیسے منصوبے کو پی ٹی آئی ہائی جیک کررہی ہے۔ ڈیرہ غازی خان کی ایک نہر کانام لیں جہاں پانی بھیجا گیا۔عمران خان کابینہ میں پبلک پارٹنر شپ کے منصوبوں کو پہلے ختم پھر ن لیگ کی لائن پر چلتا ہے اور کہتا پبلک پارٹنر شپ کو چلایاجائے

۔جنوبی پنجاب نے پانچ کروڑدرخت لگانے تھے لیکن اب تک ایک درخت نہیں لگایاگیا۔اگر کسان چار بوری کھاد لے سکتا تھا تو آج دو بوری بھی نہیں دی جا رہی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -