پاکستان اور چین کا رشتہ کبھی نہ ٹوٹنے والا ہے،جاوید پپو

پاکستان اور چین کا رشتہ کبھی نہ ٹوٹنے والا ہے،جاوید پپو

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائینہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے رشتے کبھی نہ ٹوٹنے والے ہیں،چین نے ہمیشہ پاکستان کی اس وقت مدد کی جب پاکستان کو اس کی ضرورت تھی اس وقت درجنوں ایسے پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں جن میں چین نے سرمایہ کاری کی ہے اور اس سرمایہ کاری کا فائدہ پاکستان کو ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی دنیا کے ہر مثبت کام میں کیڑے نکالنے کی عادت ہے،امریکہ پہلے اپنے گھر کو دیکھے پھر کسی اور کو بات کرے۔

 ،سی پیک پاکستان کے لئے ترقی کا ضامن ہے اور ظاہری بات ہے امریکہ کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو گی،گزشتہ دنوں امریکہ کی جانب سے سی پیک کے متعلق جو کچھ کہا گیا وہ اس کی اندرونی بے چینی کو ظاہر کرتا ہے،پاکستا ن ایک آزاد اور ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے جو ہر گز یہ برداشت نہیں کرے گا کہ امریکہ اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -