وہاڑی‘ رانا ارشاد علی کی صاحبزادی کی شادی میں صحافیوں‘سیاسی‘ سماجی شخصیات کی شرکت

وہاڑی‘ رانا ارشاد علی کی صاحبزادی کی شادی میں صحافیوں‘سیاسی‘ سماجی شخصیات ...

  

وہاڑی (پ ر) رانا ارشاد علی سینئر پبلک ریلیشنز آفیسر پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ (ریٹائرڈ) کی صاحبزادی، نیوز اینکر رانا محمد حسین ارشاد کی ہمشیرہ کی شادی انجینئر کمال راؤ کے ساتھ بخیر و خوبی انجام پائی۔ سید ساجد مہدی سلیم ممبر قومی اسمبلی، چودھری محمد یوسف کیسلیہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب، سابق صوبائی وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم خان بھابھہ، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور، راؤ محمد شبیر بلو خاں، رائے ظہور احمد کھرل پارلیمانی سیکرٹری برائے فوڈ پنجاب، سابق چیئرمین یونین کونسلز راؤ طارق محمود، اختر نواز بھٹی، چودھری محمد سلمان دوگل، چودھری بابر منظور دوگل، سابق چیئرمین بلدیہ نادر علی بھٹی، سابق وائس چیئرمین بلدیہ رانا غیاث الدین، سابق نائب ناظم رانا عابد صادق، سابق کونسلرز بلدیہ رانا فخر اسلام، شاہد نیاز بھٹو، مقصود احمد بٹ،ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج رائے نذیر احمد کھرل، ریٹائرڈ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملک مشتاق احمد، چیئرمین اوورسیز کمیشن اوکاڑہ میاں محمد انور پاشا، پی ٹی آئی رہنما مہر سیف اللہ،رائے مبشر احمد کھرل، مسلم لیگ (ن) وہاڑی کے صدر شیخ عبدالرحمن، سابق صدر پریس کلب وہاڑی شیخ خالد مسعود ساجد، ڈائریکٹر سپیریئر کالج وہاڑی چودھری اشفاق احمد، راؤ سجاد الرحمن ایڈووکیٹ، رانا عمران ریاست ایڈووکیٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب سید کارپوریشن میاں محمد اویس ثاقب، زونل ہیڈ کوآپریٹو بینک بہاولپور چودھری عبدالمجید، ریٹائرڈ سرکل رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب چودھری اخلاق احمد گجر نمبردار، پٹرولیم ایسوسی ایشن اور نمبردار ایسوسی ایشن وہاڑی کے صدر احسان اللہ تارڑ، تاجد رہنما میاں ساجد آصف،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن وہاڑی کے صدر رانا ناصر عزیز، سابق ممبر ضلع کونسلز وہاڑی عاصمہ غیاث رانا، عنبرین خرم رانا کے ساتھ سیاسی سماجی رہنما، اراکین سول سوسائٹی، صحافیوں، معززین شہر کی بھاری تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور اپنی دعاؤں کے ساتھ بچی کو رخصت کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -