پریس کلب ممبران کے ہونہار بچوں میں انعامات کی تقسیم

  پریس کلب ممبران کے ہونہار بچوں میں انعامات کی تقسیم

  

لاہور(پ ر) پریس کلب کی گورننگ باڈی نے معزز ممبران کے لیے محفل میلاد ؐ کا انعقاد کیا،قاری زین العابدین نے تلاوت قرآن جبکہ سرور حسین نقشبندی،محبوب ہمدانی،حسینی برادرز،محمد ابوزر،فیاض الدین قادری،شمس الحق،حافظ وسیم عباس،اور بالخصوص مہمان خصوصی پیر سید سعید الحسن شاہ سمیت دیگر نے بارگاہ رسالت مآب ؐ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔محفل پاک کی صدارت پی سید رضا حسین شاہ قندھاری اور پیر زادہ علی احمد صابر نے کی۔محفل کی نقابت کونسل ممبر محمد احمد صابر چغتائی نے کی۔شرکاء کونسل ممبران میں چار عمرہ کے ٹکٹ کے لیے قرعہ انداازی کی گئی جس میں خوش نصیب فوزیہ غنی،ناصر محمود بھٹی،افتخار علی،روبینہ نذیر چوہان کے سمیت ممبران گورننگ باڈی اور کلب سٹاف میں عمرہ کے ایک ٹکٹ کی بھی قرعہ اندازی کی گئی جس میں کلب سٹاف تنویر احمد خاش نصیب قرار پائے۔اس موقع پر معزز ممبران میں بذریعہ قرعہ اندازی تین موٹر سائیکل تقسیم کی گئیں جس میں عارف بھٹی،فرحان احمدا ور شہباز احمد ملا خوش نصیب قرار پائے۔تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ممبران محمد احمد رضا کی بیٹی ماہ نور احمد،امین حفیظ کی بیٹی آئمہ امین،ناصر محمود کا بیٹا قیصر محمود،محمد اکرم کی بیٹی زنیرہ اکرم،محمد شعیب مرزا کی بیٹی لبیقہ شعیب،شاہد شاہ کی بیٹی رابعہ شاہد،جاوید عباس کا بیٹا حسین جاوید،عطاء اللہ کی بیٹی عرشی عطاء اللہ،راشد جلال کی بیٹی خدیجہ راشد،شاہد نظیر کی بیٹی تنظیم فاطمہ اور راشد لئیق کی بیٹی دعا فاطمہ میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے محفل میلاد کے انعقاد پر ممبر گورننگ باڈی احمد رضا کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -