تحریک انصاف تنظیم سازی سے نچلی سطح تک مضبوط ہو گی،علی امتیاز

تحریک انصاف تنظیم سازی سے نچلی سطح تک مضبوط ہو گی،علی امتیاز

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ سے سیالکوٹ سے پارٹی رہنماء قاری ذوالفقار علی سیالوی، شیخوپورہ سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسحاق،لاہور سے عمر طالب نے وفود کے ہمراہ ملاقات کی اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، علی امتیاز وڑائچ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی سے پارٹی نچلی سطح تک مضبوط ہوگی۔

، آج پی ٹی آئی کی جڑیں پاکستان کے کونے کونے میں پھیل چکی ہیں، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت لوٹی ہوئی دولت کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور ملک میں آخری کرپٹ افراد تک بلاتفریق احتساب جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -