اشتعال انگیز تقاریر،ملزم عالمگیر وزیر خان نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

 اشتعال انگیز تقاریر،ملزم عالمگیر وزیر خان نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

  

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری میں سٹوڈنٹس مارچ میں ریاست مخالف اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں گرفتار پی ٹی ایم کے مبینہ سرگرم رکن ملزم عالمگیر وزیر خان نے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں ریاست اور مقدمہ کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ بالکل بے گناہ ہے اور ایف آئی آر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، سٹوڈنٹس مارچ کے دوران ریاست مخالف کوئی بھی نعرہ یا تقریر نہیں کی گئی، اس کے قبضہ کوئی لاؤڈ سپیکر یا میگا فون برآمد نہیں ہوا، مقدمہ میں ریاست مخالف تقریر کرنے سے متعلق کسی لفظ کا ذکر نہیں کیا گیا، ایف آئی آر میں ملزم کے تقریر کرنے سے متعلق واضح طور کچھ بھی تحریر نہیں کیا گیا،عدالت سے استدعاہے کہ اسے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -