جنرل ہسپتال میں نرس کا پرس چراتے نوسر باز خاتون رنگے ہاتھوں گرفتار

    جنرل ہسپتال میں نرس کا پرس چراتے نوسر باز خاتون رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال میں نوسر باز خاتون مہک کو سٹاف نرس فوزیہ ابراہیم کا پرس چراتے رنگے ہاتھوں دھر لیا اور تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹاف نرس اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں اور اورنوسر باز مہک نامی خاتون زوجہ شکیل جو لدھڑ پنڈکی رہائشی ہے۔آؤٹ ڈور میں داخل ہوئی اور نرس کے ساتھ محو گفتگو ہوئیں، خاتون نے نرس کو کہا کہ آپ کو دوسرے شعبے میں سٹاف ممبر بلا رہا ہے اور جیسے ہی وہ اپنے کاؤنٹر سے دوسرے شعبے میں جانے کے لئے نکلی اُس نوسر باز خاتون نرس کا پرس لے کر بھاگ نکلی نرس کی حاضر دماغی کی وجہ سے اُس خاتون کو بھاگتے ہوئے دبوچ لیا گیااور ہسپتال کی سکیورٹی کو بلایا اور تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے سٹاف نرس فوزیہ ابراہیم کی حاضری دماغی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی سکیورٹی کو مزید چوکس اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ ایل جی ایچ میں آنے والے مریض اور اُن کے لواحقین ڈاکٹرز،نرسزاورپیرا میڈیکل سٹاف کی اولین ترجیح ہیں اور اگر کوئی بھی شخص کسی بھی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہو تو فوراً ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ فوری کاروائی کی جا سکے۔

مزید :

علاقائی -