ڈی پی او آفس ساہیوال کرپشن کیس ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ڈی پی او آفس ساہیوال کرپشن کیس ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیرمحمد خان نے ڈی پی او آفس ساہیوال 360 ملین کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث ملزمان عارف حسین وغیرہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 دسمبر تک توسیع کردی،عدالت نے ملزمان کا ریفرنس نیب حکام کو جلد دائر کرنے کا حکم دیا ہے،اس کیس کے دیگر ملزمان محمد شفیق، توحیر خان، احمد سعید اور محمد علی شامل ہیں، نیب کا موقف ہے کہ ڈی پی او آفس ساہیوال میں 360 ملین فنڈز کی خورد برد ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -