ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواستگزار پٹواریوں کیخلاف کارروائی نہ کرنیکا حکم
لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست گزارپٹواریوں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیاہے،جسٹس انوار الحق پنوں نے پٹواری مقبول احمد ودیگر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ محکمہ انٹی کرپشن نے کرپشن الزامات پر مقدمہ درج کیا، تفتیشی افسر نے درخواست گزاروں کو تفتیش میں بے گناہ ثابت کیا،اس کے باوجود انٹی کرپشن حکام کارروائی کررہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ڈی جی انٹی کرپشن ودیگر حکام کو کارروائی سے روکنے کا حکم دیاجاے جس پر عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو پٹواریوں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا ہے۔
پٹواری