ریلوے حکام کومیاں اظہر کے گودام کی اراضی واگزار کروانے سے روکدیا گیا 

  ریلوے حکام کومیاں اظہر کے گودام کی اراضی واگزار کروانے سے روکدیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سابق گورنر پنجاب میاں اظہر اور موجودہ وفاقی وزیر حماد اظہر کے گودام کی اراضی خالی کروانے کے خلاف دائردرخواست پر ریلوے حکام کو گودام کی اراضی واگزار کروانے سے روک دیا۔عدالت نے درخواست ریلوے حکام کو بجھواتے ہوئے حکم دیاہے کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے،سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل محمد باقر حسین کا موقف تھا کہ ریلوے حکام نے گودا کی اراضی واگزار کروانے کے نوٹس بجھوا دیئے ہیں،ریلوے حکام کا گودام کی اراضی واگزار کروانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔
ریلوے حکام

مزید :

صفحہ آخر -