ماڈل ٹریزا کی سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست 18 دسمبر پر ملتوی

      ماڈل ٹریزا کی سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست 18 دسمبر پر ...

  

لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات سمگلنگ میں قید غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی درخواست پر ملزمہ کی سزا کے خلاف اپیل 18 دسمبر کو مقرر کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے متفرق درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار غیر ملکی ماڈل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار پاکستان میں اسلامک اسٹڈیز کے لیے آئی تھی، جس کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس منشیات کیس میں سزا کا فیصلہ سنایا جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔ درخواست گزار بے قصور ہے، منشیات کا الزام کسٹم حکام نے اپنے پاس سے لگاکر اسے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرکے سزا دلوائی ہے۔

ماڈل ٹریزا

مزید :

صفحہ آخر -