ملک کمپنی کی درخواست پر سماعت،انتظامیہ کو ہراساں کرنے سے روکدیا گیا
لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ نے دودھ بنانے والی نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو ہراساں کرنے کے خلاف دائردرخواست پر ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو درخواست گزار کوہراساں کرنے سے روک دیاہے، جسٹس چودھری محمد اقبال نے دودھ بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر قصور نجی کمپنی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر کو نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کوہراساں کرنے سے روکاجائے،جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔