بی بی پاکدامن دربار کی تزئین آرائش نہ کرنے کیخلاف درخواست،نئے چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری

بی بی پاکدامن دربار کی تزئین آرائش نہ کرنے کیخلاف درخواست،نئے چیف سیکرٹری ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے بی بی پاکدامن دربار کی تزئین آرائش نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پرنئے چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9دسمبر کوجواب طلب کرلیاہے۔جسٹس شاہد وحید نے یہ احکامات اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر جاری کئے ہیں، درخواست گزار کاموقف اختیارہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بی بی پاکدامن دربار کی تزئین آرائش نہیں کی جارہی،جس پرتمام فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -