شہری کا پاسپورٹ،شناختی کارڈ بلیک لسٹ کرنے کیخلاف درخواست پرنادرا سے جواب طلب

  شہری کا پاسپورٹ،شناختی کارڈ بلیک لسٹ کرنے کیخلاف درخواست پرنادرا سے جواب ...

  

لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے دوہری شہریت رکھنے والے شہری کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلیک لسٹ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت اور نادرہ سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس جواد حسن نے نازش ناہید کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے وکیل نے موقف اختیارکیا گیا کہ ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلیک لسٹ قرار دے کر قبضے میں لے لیا ہے،نازش ناہید اور اس کی فیملی پاکستان اور ایران کی شہریت رکھتے ہیں،1952 ء کے شہری قوانین کے تحت کوئی بھی شخص دوہری شہریت رکھ سکتا ہے، پاکستان کا ایران کے ساتھ دوہری شہریت رکھنے کا کوئی معاہدہ نہیں، پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلیک لسٹ میں ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

نادرا

مزید :

صفحہ آخر -