بناسپتی سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے فل بنچ بنانے کی سفارش

بناسپتی سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے فل بنچ ...

  

لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے بناسپتی کی سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد کے خلاف درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے فل بنچ بنانے کی سفارش کردی، عدالت نے درخواستوں پر جاری حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی ہے،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے گھی ملز مالکان کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے گھی ملز مالکان کے بغیر ہی گھی کی قیمتوں کا سرکاری نوٹفکیشن جاری کردیا،یہ قیمت بناسپتی کی لاگت سے مطابقت نہیں رکھتی۔عدالت نے قانونی نقاط کی وضاحت کے لئے فل بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہیں۔

بناسپتی قیمتیں

مزید :

صفحہ آخر -