منشیات کیس،رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی

منشیات کیس،رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے راہنماسابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان منشیات کیس میں ضمانت پر رہائی کے لئے دائر درخواست پر سماعت نہ ہوسکی،عدالت عالیہ کے جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔گزشتہ روز رانا ثنا اللہ خان کی ضمانت پر رہائی کے لئے درخواست پر سماعت ہونا تھی تاہم جسٹس چودھری مشتاقِ احمد کی رخصت کے باعث پیشی فہرست منسوخ کر دی گئی۔

رانا ثنا

مزید :

صفحہ آخر -