رجسٹرار پاکستان انجینئرنگ کونسل کیخلاف درخواست دائر،جواب طلب

    رجسٹرار پاکستان انجینئرنگ کونسل کیخلاف درخواست دائر،جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ نے رجسٹرار پاکستان انجینئرنگ کونسل کے خلاف دائردرخواست پر رجسٹرار خادم حسین سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے فلک محمود کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو انجینئرنگ کی ڈگری رکھنے کے باوجود رجسٹرد نہ کیا جا رہا،عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لئے رجسٹرار کو بھجوائی تھی تاہم ابھی تک عدالتی حکم کے باوجود داد رسی نہیں کی جا رہی،عدالت سے استدعاہے کہ رجسٹرار پاکستان انجینئرنگ کونسل کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -