ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس نہ دینے کیخلاف درخواست دائر

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس نہ دینے کیخلاف درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس نہ دینے کیخلاف دائردرخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو 15 جنوری تک جواب داخل کروانے کا حکم دے دیا۔جسٹس محمدامیر بھٹی نے شہباز اکمل ایڈووکیٹ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس نہیں دی جارہی، پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ پاکستان ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس دینے کا حکم جاری کر چکی ہے، عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب حکومت کو سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس دینے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

صفحہ آخر -