ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے ایکوائر کی گئی اراضی کے متبادل پلاٹ الاٹ نہ کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کو 11دسمبر کو طلب کرلیا ہے،عدالت نے ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سمیت دیگر کو بھی نوٹس جاری کردیئے ہیں،جسٹس امیر بھٹی نے میاں خان کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹرمحمدعمر نے پیش ہو کر موقف اختیارکیاکہ 1982 ء میں ایل ڈی اے نے جگہ ایکوائر کی لیکن متبادل پلاٹ الاٹ نہیں کئے،ایل ڈی اے افسران کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی مہلت طلب کی گئی تاہم فاضل جج ڈی جی ایل ڈی اے کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -