عالمی ادارے ملکی معاشی استحکام کیلئے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کے معترف: چوہدری آفتاب 

    عالمی ادارے ملکی معاشی استحکام کیلئے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کے ...

  

لندن(ابتسام عزیز، نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کا اہم اجلاس لندن میں ہوا جسکی صدارت پی ٹی آئی برطانیہ کے سینئررہنماء چوہدری آفتاب نے کی،اس اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصا ف کے صدر سیف چوہدری، اکرام چوہدری، سید مبشر عباس اور محمد عابد خان نے شرکت کی،چوہدری آفتاب نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی پنجاب گورنمنٹ کاہی جائزہ لیا جائے تو انہوں نے ایجوکیشن سیکٹر میں بہت کام کیا ہے،ایک سال کے دوران پنجا ب میں 9 یونیورسٹیاں اور 10 اکنامک ذون بنائے ہیں اورچولستان میں کسانوں کو مالکانہ حقوق دیئے گئے، میانوالی میں زچہ بچہ کیلئے  ہسپتا ل بھی بنایا ہے اور صحت کے حوالے سے بھی دیگر پسماندہ اضلاع میں بھی کافی کام کیا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت واحد ہے جو بیرو نی قرضوں میں خاطر خواہ کمی لائی۔ چوہدری آفتاب نے کہا 150 بلین ڈالر سابقہ حکومت کے بند ہونیوالے پراجیکٹ پر خرچ کرنے کیلئے مختص کیے گئے ہیں،انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی انتھک قیادت میں ملک معاشی کفالت کی منازل طے کررہا ہے اور اس حقیقت کا اعتراف اب عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں۔

چوہدری آفتاب

مزید :

صفحہ آخر -