ہائیکورٹ نے وی سی زرعی یونیورسٹی کو خاتون لیکچرر کی ممکنہ برطرفی سے روک دیا 

  ہائیکورٹ نے وی سی زرعی یونیورسٹی کو خاتون لیکچرر کی ممکنہ برطرفی سے روک ...

  

لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے چار لیکچررز کی مستقلی کے لئے دائر درخواستوں پر وی سی یونیورسٹی کو لیکچرر عظمیٰ ستار کی ممکنہ برطرفی سے روک دیاہے۔عدالت نے اپنے جاری حکم امتناعی میں بھی توسیع کرتے ہوئے 22 جنوری 2020 ء کووی سی فیصل آباد زرعی یونیورسٹی سے جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ یونیورسٹی حکام درخواست گزاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے لیکچرار عظمیٰ ستار، عائشہ مشتاق، انعم اصغر، علی حسن اور بشریٰ عمر ودیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے درخواست وی سی زرعی یونیورسٹی کو فیصلہ کرنے کیلئے بھجوائی، آج کنٹریکٹ ختم ہونے کی آخری تاریخ، ملازمت ختم کر دی جائے گی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -