شوگر ملز مافیا نے مصنوعی قلت کی خاطر ملوں کو بند کر دیا،شوکت علی چدھڑ

    شوگر ملز مافیا نے مصنوعی قلت کی خاطر ملوں کو بند کر دیا،شوکت علی چدھڑ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صدرکسان بورڈ پا کستان شوکت علی چدھٹرکا کہنا ہے ہم کہ اپنے کسانو ں کے ساتھ قد م سے قدم ملا کر کھڑے ہیں، حکو مت آنکھیں بند نہ کرے، ہمیں ہمارا حق دیا جائے، جب تک ہما رے مطا لبا ت نہیں ما نے جا تے ملک گیر احتجا ج جا ری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق شوگر ملز ما لکا ن نے وجوہات بتائے بغیر کرشنگ سیزن شروع ہو تے ہی دس روز کے لئے ملو ں کو بند کر دیا ہے۔موجودہ حکومت شوگر ملز مالکا ن کو کنٹرول کر نے میں نا کا م دکھا ئی دیتی ہے۔ شو گر ملز ماا لکا ن کی جانب سے ملیں بند کرنے کے حوالے سے کو ئی مو قف سا منے نہیں آیا۔ حکو مت کی جا نب سے گنے کی قیمت بھی بھی مقرر کی گئی ہے جس کو کسا نو ں نے نا کا فی قرار دیتے ہو ئے مسترد کر دیا ہے۔ روزنا مہ ”پا کستان“ سے گفتگو کر تے ہو ئے کسان بورڈ پا کستان شوکت علی چدھٹرکا کہنا ہے ہم کہ ماضی کی طرح موجودہ حکومت بھی ہما رے سا تھ یہ سو تیلی ما ں جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔ جب بھی گنے کی فصل تیار ہو تی ہے تو شوگر مل ما فیا متحرک ہو جا تا ہے اور زمیندا روں کو نقصا ن پہنچانے کے لئے ملز کو بند کر دیتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس ما فیا کا مقصد ایک طرف تو زمیندا ر کو تنگ کر نا ہو تا ہے تو دوسری طرف مل بند کر کے مصنو عی قلت پیدا کی جا تی ہے، انہو ں نے کہا کہ ہم نے اب خا موش نہیں بیٹھنا اور احتجا ج کا یہ سلسلہ ایک مر تبہ چل پڑا تو پھر جب تک ہما رے مطا لبا ت نہیں ما نے جا ئیں گے تب تک ملک گیر احتجا ج جا ری رہے گا۔

صدر کسان بورڈ

مزید :

صفحہ آخر -