نومبر افراط زر کی شرح 22 فیصد  رہنے سے متعلق خبروں میں  صداقت نہیں، وزارت خزانہ

  نومبر افراط زر کی شرح 22 فیصد  رہنے سے متعلق خبروں میں  صداقت نہیں، وزارت ...

  

اسلام آباد (این این آئی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بعض نیوز چینلز پر نومبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح 22 فیصد رہنے سے متعلق نشر کی گئی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایک بیان میں وزارت خزانہ نے بتایاکہ نومبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح  بیس ایئر 8-2007 کے حساب سے 12.3 فیصد اور  بیس ایئر  16-2015  کے حساب سے 12.7 فیصد  رہی اور اس ماہ کے اختتام پر افراط زر کی شرح میں کمی آنے کا امکان ہے۔ 

وزارت خزانہ

مزید :

صفحہ آخر -