وزیر اعلیٰ پنجاب کا انٹرنیشنل والنٹیئرزڈے پر پیغام

      وزیر اعلیٰ پنجاب کا انٹرنیشنل والنٹیئرزڈے پر پیغام

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انٹرنیشنل والنٹیئرز ڈے کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے والے لوگ معاشرے کیلئے مثالی حیثیت رکھتے ہیں،رضاکار بغیر مالی منافع کی توقع کے سچے جذبے کیساتھ کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکلات میں گھرے افراد کی مدد کیلئے رضا کارانہ خدمات سر انجام دینے والے افراد اور تنظیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں کیونکہ مشکلات میں گھرے افراد کی مددکرنا انسانیت کی اعلیٰ اقدار ہے جبکہ کسی لالچ اور مفاد کے بغیر رضاکارانہ خدمات کا فریضہ سرانجام دینے والے دین اور دنیا دونوں کما تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ کسی لالچ اور مفاد کے بغیر بنی نوع انسان کی بھلائی کا فریضہ سرانجام دیا جائے۔عوامی بھلائی کے کاموں میں مصروف ایدھی، اخوت، کشف اور دیگر فلاحی تنظیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب/پیغام

مزید :

صفحہ آخر -