پشاور، باوردی مواد لا ہورلے جانے والی افغان خاتون سمیت 8 افراد گرفتار

پشاور، باوردی مواد لا ہورلے جانے والی افغان خاتون سمیت 8 افراد گرفتار

  

پشاور(آئی این پی) پشاور میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بس اسٹینڈ سے افغان خاتون کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ افغان مہاجرخاتون خام بارودی مواد لاہور لے جا رہی تھی۔بتایا گیا کہ پولیس نے خاتون کے اہلخانہ اورساتھیوں سمیت 8 افراد گرفتارکو کر لیا ہے جنہیں مزید تفتیش کے لئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سٹی پشاورشعیب خان نے بتایا ہے کہ پشاور میں خفیہ معلومات پر اہم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار خاتون نے پشاور میں پلان کی ناکامی پر بارودی مواد لاہور منتقل کرنے کی کوشش کی،اسے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ گروہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بارودی مواد کو پریما کارڈ اور ریموٹ کنٹرول کیا گیا تھا۔

افغان خاتون گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -