ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد  اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

     ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد  اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

  

لاہور/ گلگت،بلتستان (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے اور ملک کے جنوبی حصوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے بالائی علاقوں گلگت،بلتستان اورملحقہ علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا،پوٹھو ہار میں کہیں کہیں ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔پنجاب کے شہروں لاہور، ملتان، فیصل آباد رحیم یار خان میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں صبح کے وقت دھند کا امکان ہے۔بالائی سندھ کے شہر سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ میں دھند کاامکان ہے، حیدر آباد اور کراچی میں مطلع صاف اور موسم خشک رہے گا۔اس کے علاوہ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کی آمد کی وجہ سے موسم میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے کم جبکہ شمالی اور مغربی علاقوں میں زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -