شوگر اور کرپٹ مافیا مجھے پارٹی سے  نہیں نکال سکتا،حامدخان

   شوگر اور کرپٹ مافیا مجھے پارٹی سے  نہیں نکال سکتا،حامدخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے بانی رکن حامدخان نے رکنیت معطلی پر تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس کا جواب بھجوادیا جس میں انہوں کہا ہے کہ  آپ پر سنگین کرپشن کے الزامات ہیں، حیرت ہوئی کہ آپ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل بن گئے،آپ نے میری رکنیت بغیر شو کاز نوٹس دیئے معطل کرنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق حامدخان نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر کیانی کو شوکاز نوٹس کا جواب بھجواتے ہوئے کہا کہ حیرت ہوئی کہ آپ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل بن گئے ہیں، یہ جان کر دکھ ہوا کہ بطور وزیر صحت آپ پر سنگین کرپشن کے الزامات ہیں، سینئر ممبر ارشد داد خان کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا سمجھ سے بالاتر ہے۔حامد خان نے کہا کہ میری رکنیت معطل کرنا غیر قانونی، غیر آئینی، غیر اخلاقی اور بد نیتی پر مبنی ہے، آپ نے میری رکنیت بغیر شو کاز نوٹس دیئے معطل کرنے کی کوشش کی، واضح کرتا ہوں کہ پارٹی کسی حالت میں نہیں چھوڑوں گا، کوئی مفاد پرست، زمین پر قبضہ کرنے والا، شوگر اور کرپٹ مافیا مجھے پارٹی سے نہیں نکال سکتا، اپنی ممبرشپ کے تحفظ کے لیے تمام آئینی و قانون راستے اپناؤں گا، میں پارٹی ورکرز کو شیطانی قوتوں کا نشانہ بننے نہیں دوں گا۔
حامدخان

مزید :

صفحہ آخر -