وہیکلزکی ملکیت تبدیلی کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کو حتمی شکل دیدی گئی 

      وہیکلزکی ملکیت تبدیلی کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کو حتمی شکل دیدی گئی 

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی دو سال سے جاری کوششیں رنگ لے آئیں، صوبے میں موٹر وہیکلز کی ملکیت تبدیلی کے لئے بائیو میٹرک ویری فیکیشن سسٹم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،اس حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور نادرا کے ساتھ معاملات تقریباً طے پا چکے ہیں اور اب صرف بائیو میٹرک تصدیق کے لئے اسکینرز کی فراہمی اور فیس کا معاملہ طے ہونا باقی ہے۔معلوم ہواہے کہ ”نادرا“ محکمہ ایکسائز کو250 بائیو میٹرک اسکینرز فراہم کرے گا جس میں سے 50 اسکینرز لاہور میں ایکسائز دفاتر میں استعمال کئے جائیں گے، باقی دیگر اضلاع کے ایکسائز دفاتر میں بھیجے جائیں گے، نادرا کے1800 سے زائد ای سہولت مراکز پر بھی ایکسائز بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت میسر ہو گی، خریدار یا فروخت کنندہ کو گاڑی ملکیت کی تبدیلی کے لئے ایکسائز دفتر جانے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔

حتمی شکل

مزید :

صفحہ آخر -