25 گھروں میں غیر قانونی گیس کنکشن کے دو نیٹ ورک پکڑے گئے
لاہور(خبر نگار) جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن شہزاد اقبال لون کی ہدایت پر دو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 25گھروں کے دو جعلی نیٹ ورک پکڑ لئے ہیں، سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن آر ایم ویسٹ عمران صفد ر ورک کے مطابق انہیں سوئی گیس کمپنی کے ویجیلینس سیل کی رپورٹس کے ذریعے اطلاع ملی کہ عزیز بھٹی روڈ پر بائی پاس کے ذریعے 15گھروں کو جعلی طریقہ سے گیس سپلائی کی جا رہی ہے جس پر ڈپٹی چیف انجینئر مبشر کی نگرانی میں چھاپہ مارا گیا تو وہاں پر سوئی گیس کی مین سپلائی لائن سے گیس مافیا نے بائی پاس لگا رکھا تھا اور بائی پاس کے ذریعے 15گھروں کو گیس فراہم کر کے جعلی نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا، آر ایم ویسٹ عمران صفدر کے مطابق وہاں پر سوئی گیس کمپنی کی یو ایف جی کی ٹیم نے آپریشن کر کے بائی پاس کو اکھاڑ لیا ہے اور بائی پاس سمیت 300 میٹر سے زائد پلاسٹک کا پائپ بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔ اسی طرح سوئی گیس کی ٹیم نے دوسرے چھاپے کے دوران غزنی لائن نارتھ کینٹ میں بھی آپریشن کر کے 10گھروں کا 8ملی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے کہ جی ایم سوئی گیس لاہور ریجن شہزاد اقبال لون نے اس حوالے سے بتایا کہ پکڑے جانے والے دونوں جعلی نیٹ ورک لاکھوں روپے کی گیس چوری کی جا رہی تھی۔گیس چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
گیس کنکشن