پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس بغیر  سماعت  12دسمبر تک کیلئے ملتوی 

 پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس بغیر  سماعت  12دسمبر تک کیلئے ملتوی 

  

اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کی مبینہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے قائم الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 12دسمبر تک موخرکردیا گیا، اجلاس ڈی جی لا الیکشن کمیشن کی ذاتی مصروفیات کی بنا عدم موجودگی کے باعث نہ ہو سکا۔ڈائریکٹر جنرل لاء کی ذاتی مصروفیات کے باعث عدم موجودگی پر اجلاس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی، بعد ازاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ آج کمیٹی کا اجلاس تھا ہم نے چار مرتبہ تمام ثبوت الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے ہیں،کمیٹی کا اجلاس 12دسمبر تک ملتوی کر دیا گیاہے۔درخواست گزاراکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ کہ تمام جماعتوں کا فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے، مضحکہ خیز ہے،اس کیس کو پانچ سال ہو گئے۔ عمران خان تو اسی وقت مقدمہ ہار گئے تھے جب انہوں نے کیس رکوانے کیلئے پے در پے درخواستیں دیں۔ پی ٹی آئی والے مسلسل انصاف کے کٹرے سے بھاگ رہے ہیں۔ 

فارن فنڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -