نیوی چیف ایڈمرل ظفر محمود سے بحرین کے ہم نصب یوسف السام کی ملاقات
اسلام آباد (آئی این پی) بحرین کی بحریہ کے کمانڈر محمد یوسف السام نے اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بحریہ کے سربراہ نے دورے پر آئے معزز مہمان کو میری ٹائم سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بحریہ کے کردار کے بارے میں بتایا۔بحرین کی بحریہ کے کمانڈر کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ دورے پر آئے ہوئے معزز مہمان نے میری ٹائم سکیورٹی اور استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔
نیوی چیف