مصری شاہ، شادمان اور جوہر ٹاؤن میں 11لاکھ مالیت کی ڈکیتیاں 

مصری شاہ، شادمان اور جوہر ٹاؤن میں 11لاکھ مالیت کی ڈکیتیاں 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات مواور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار میں اویس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات اور دیگر سامان، مصری شاہ میں کاشف کے گھر سے 4 لاکھ زیورات اور قیمتی سامان، شادمان میں غضنفر کے گھر سے 4لاکھ زیورات اور دیگر سامان, جوہر ٹاؤن میں شاہد کے سے 3 لاکھ زیورات اور قیمتی سامان، سمن آباد میں عاطف کی فیملی سے اڑھائی لاکھ زیورات اور دیگر سامان، اقبال ٹاؤن میں ناصر کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور قیمتی سامان، ستوکتلہ میں اویس کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان، اچھرہ میں ندیم سے 50 ہزار اور موبائل فون، راوی روڈ میں  فاروق سے 50 ہزار اور موبائل فون، اسلام پورہ میں قاسم سے 30 ہزار اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ ساندہ، برکی، غازی آباد سے موٹر سائیکلیں جبکہ ڈیفنس اور گجر پورہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ڈاکے

مزید :

صفحہ آخر -