وزیرصحت کی زیرصدارت اجلاس،ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اقدامات کاجائزہ

 وزیرصحت کی زیرصدارت اجلاس،ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اقدامات کاجائزہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں کیبنٹ کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبائی وزیر اوقاف پنجاب سیدسعیدالحسن جعفری، چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، سیکرٹری لیبرسارہ اسلم اور وڈیولنک کے ذریعے تمام کمشنرزاورڈی سی حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پولیس، پی آئی ٹی بی، ماحولیات، سوشل ویلفیئر، فشریز، واسا، ایل ڈی اے، لیبر، ٹرانسپورٹ، سپیشل برانچ، ڈی ایچ اے، لیسکو، پی ایچ اے، ایگری کلچر، انہار، ڈی جی پی آر، لوکل گورنمنٹ، آئی پی ایچ، ایل ڈبلیوایم سی، سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن، فوڈ، کوآپریٹو، پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی۔ وزیرصحت پنجاب نے صوبہ بھرمیں انسداڈینگی مہم کے اعدادوشماراورڈینگی پرقابوپانے کے حوالہ سے اقدامات کاجائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے وزیرصحت کوصوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے آج تک اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں اور جلدلاہورمیں بین الاقوامی انسداد ڈینگی کانفرنس منعقدکروائی جائے گی۔تمام افسران اورضلعی انتظامیہ اسی طرح ڈینگی کے تدارک کیلئے متحرک رہیں اورڈینگی لارواکی افزائش کوروکنے کیلئے مانیٹرنگ کوسخت کیاجائیصوبائی وزیرصحت نے یہ ہدایات محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اس موقع پرصوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، ٹیکنیکل ایڈوائزرڈاکٹراختررشید ودیگرافسران موجودتھے۔ وزیرصحت نے پنجاب بھرکے تمام ڈی ایچ کیوزمیں ڈاکٹرز، سپیشلسٹس اورپیرامیڈیکل سٹاف کی تفصیلات کاجائزہ لیا۔ نے کہاکہ مریضوں کیلئے آسانی پیداکرنے کیلئے ہرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزمیں انیستھیزیاڈیپارٹمنٹ بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ ہرانیستھیزیاڈیپارٹمنٹ میں چھ میڈیکل افسران، تین ٹیکنالوجسٹس اورتین انیسھیٹکس تعینات ہوں گے۔ انیستھیزیاٹیکنالوجسٹس کوہرڈی ایچ کیومیں تعینات کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تمام ڈی ایچ کیوزمیں بستروں کی تعدادکے لحاظ سے ڈاکٹرزکی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ صوبائی سیکرٹری ہرڈی ایچ کیوکے ڈاکٹرزکی کارکردگی خودمانیٹرکریں۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -